04:45 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اعظمہ بخاری کا انسانی حقوق تنظیموں پر کڑا ردعمل

اعظمہ بخاری

لاہور – پنجاب کی وزیر اطلاعات اعظمہ بخاری نے بلوچستان میں پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن انسانی حقوق کے دعوے دار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ "جب پنجابی مارے جاتے ہیں تو انسانی حقوق کے علمبردار خاموش رہتے ہیں،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کڑے فیصلے ہی امن لا سکتے ہیں۔

اعظمہ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت بند نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی صحت کارڈ کا آڈٹ رپورٹ جاری کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے بارے میں ان کا کہنا تھا: "احتجاج کرنا ان کی عادت ہے، ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔”

دوسری جانب، پی ٹی آئی نے اپنے بانی کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلیمان اور قاسم، جو پارٹی بانی کے بیٹے ہیں، ریلی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ان کی شرکت پارٹی کارکنوں کے لیے حوصلہ افزا تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION